ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضمانت کی شرائط میں نرمی کے لئے آرین خان کی ہائی کورٹ میں عرضی

ضمانت کی شرائط میں نرمی کے لئے آرین خان کی ہائی کورٹ میں عرضی

Sat, 11 Dec 2021 11:14:41    S.O. News Service

ممبئی،11؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان نے منشیات کیس میں ضمانت کی شرائط میں نرمی کے لیے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ آرین خان نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ہر جمعہ کو جنوبی ممبئی میں واقع نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) کے دفتر میں حاضر ہونے کی شرط میں نرمی کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے اس نرمی دینے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ این سی بی کے دفتر کے باہر میڈیا اہلکاروں کی بھیڑ رہتی ہے جس کی وجہ سے انہیں ہر بار پولس والوں کو وہاں لے جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تحقیقات دہلی این سی بی کے دفتر منتقل کر دی گئی ہیں، اس لیے ممبئی کے دفتر میں ان کے پیش ہونے کی شرط میں نرمی کی جانی چاہیے۔

ہائی کورٹ آرین خان کی درخواست پر جلد ہی سماعت کر سکتی ہے۔ خیال رہے آرین اور دیگر 19 کو این سی بی نے جنوبی ممبئی کے انٹرنیشنل کروز ٹرمنل سے گرفتار کیا تھا۔ ان تمام ملزمان کو اپنے پاس کم مقدار میں نشہ آور اشیاء رکھنے کے الزام کا سامنا ہے۔


Share: